امریکی کرکٹر میچ فکسنگ الزامات ثابت ہونے پر 8 سال کیلئے معطل

واشنگٹن(سپورٹس نیوز) امریکا سے تعلق رکھنے والے کرکٹر اکھلیش ریڈی پر میچ فکسنگ اور انسدادِ بدعنوانی ضابطوں کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انہیں آٹھ سال کے لیے معطل کر دیا ہے26سالہ اکھلیش ریڈی کے خلاف گزشتہ برس نومبر میں ابوظہبی ٹی ٹین لیگ کے دوران اینٹی کرپشن کوڈ کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی پر کارروائی شروع کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں عارضی طور پر بھی معطل کر دیا گیا تھا۔آئی سی سی کے قائم کردہ ٹریبونل نے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اکھلیش ریڈی کو میچوں کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش، ایک دوسرے کھلاڑی کو بدعنوان سرگرمیوں میں ملوث کرنے کی کوشش اور تحقیقات سے متعلق اہم شواہد ضائع کرنے کا ذمہ دار قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں