امیتابھ اور جیابچن ہر سال میری سالگرہ پر رات 12 بجے فون کرتے ہیں’ ارشد وارثی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے سینئر اداکار ارشد وارثی نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور انکی اہلیہ جیا بچن ہر سال میری سالگرہ پر سب سے پہلے مبارکباد دینے والوں میں شامل ہوتے ہیں اور اس مقصد کے لیے وہ رات ٹھیک 12 بج کر 1 منٹ پر مجھے فون کرتے ہیں۔ارشد وارثی نے اتوار کے روز اپنی 58ویں سالگرہ منائی۔ فلم منا بھائی ایم بی بی ایس میں شاندار اداکاری کرنے والے معروف اداکار نے میڈیا کے ساتھ کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کرکے اس دن کو منایا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ فلم انڈسٹری میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ہر سال سب سے پہلے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہیں، کچھ لوگ ہیں جو مجھے جلدی مبارکباد دیتے ہیں، ان میں امیت جی (امیتابھ بچن) اور جیا جی (جیا بچن) شامل ہیں۔ جیسے ہی گھڑی میں رات 12 بج کر 1 منٹ ہوتے ہیں، مجھے ان کا فون آ جاتا ہے۔ انڈسٹری سے جو بے پناہ محبت مجھے مل رہی ہے، وہ وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔ میرے دوستوں کی تعداد بھی انڈسٹری میں بڑھ رہی ہے۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ ارشد نے امیتابھ بچن کے ساتھ ایس راماناتھن کی فلم ضمانت: اینڈ جسٹس فار آل میں کام کیا تھا، جس میں کرشمہ کپور اور انوپم کھیر نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں