امینا خان کا سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنیکا دعویٰ

کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ، ہدایت کارہ اور سماجی کارکن امینا خان کی جانب سے کیے گئے صرف 4 دن کی تیاری سے سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے کے دعوے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔امینا خان، جو ماضی میں ڈراموں میں اداکاری کے بعد اشتہارات کی ہدایت کاری کی جانب منتقل ہوئیں اور حال ہی میں ایک ڈرامے کے ذریعے دوبارہ اداکاری کرتی نظر آئیں، انہوں نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی زندگی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے نوجوانی میں سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا، میں اس دوران مختلف ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں