انجمن تاجران جامع گلی کچہری بازار کے بانی صدر چوہدری اسلم جٹ انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران جامع گلی نمبر3 کچہری بازار کے بانی صدر (انصاف گروپ) چوہدری محمد اسلم جٹ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، (اناﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نہایت شفیق’ ہمدرد اور درد دل رکھنے والے انسان تھے انہوں نے اپنی زندگی تاجروں کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ مرحوم کی نمازجنازہ آج 21 مئی بروز جمعرات صبح دس بجے جھنگ روڈ شیخ کالونی والے قبرستان میں ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مرحوم چوہدری محمد اسلم جٹ کی رہائش گاہ علی ہائوسنگ میں ہے اور ان کا فون نمبر 0321-7220092 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں