فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ منصورآباد سب انسپکٹر توقیر اختر گجر نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، سرراہ شہری کو مکا مار کر مارنے والے ملزم نوید کو 202 رب گٹی سے گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 24 اپریل 2026ء کو تھانہ منصورآباد کے علاقہ جھمرہ روڈ چونا بھٹیاں کے قریب موٹرسائیکلیں ٹکرانے کے جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے ہوروں اور مکوں کے وار کر کے ذیشان کو بری طرح زخمی کر دیا تھا اور ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ تاہم مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔ تھانہ منصورآباد پولیس نے مقتول کے والد ولی محمد سکنہ دستگیر کالونی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ منصور آباد سب انسپکٹر توقیر اختر گجر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرہ’ ہیومن ریسورس کے ذریعے’ اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے ملزم نوید کو 202 رب گٹی سے گرفتار کر کے بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔ جسکو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے ایس ایچ او تھانہ منصورآباد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔




