فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تاندلیانوالہ میں 17سالہ لڑکی کے قتل کا ڈراپ سین’ باپ ہی بیٹی کے قتل میں ملوث نکلا’ ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ احمد منیل شاہ نے شک ہونے پر مقتولہ کے والد اظہر اقبال کو حراست میں لیکر بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی بیٹی انعم کے گائوں کے نوجوان عمیر عرف عمیری کیساتھ ناجائز تعلقات تھے، بیٹی کو بری حرکات سے منع کیا لیکن وہ باز نہ آئی تو ایک منصوبہ کے تحت 26 اگست کو بیٹی انعم کے اغواء کا ڈرامہ رچاتے ہوئے ملزم عمیر عرف عمیری اور اس کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ ناجائز تعلقات کی بناء پر بیٹی انعم کو نشہ آور چیز کھلائی، بے ہوش ہونے پر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور نعش بوری میں بند کر کے ویران کنویں میں پھینک دی تھی۔ سی پی او تنویر حسین نے اندھے قتل کا سراغ لگانے پر مقتولہ کے باپ کو گرفتار کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی تاندلیانوالہ احمد منیل شاہ اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔




