انسانی سمگلر کو19سال قید اور13لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سپیشل جج سنٹرل شمشا د علی رانا نے ایف آئی اے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انسانیت سمگلر کو مجموعی طور پر18سال قید اور13لاکھ کا جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، استغاثہ کے مطابق مجرم اسد نے دو برس قبل مختلف افراد کو سٹڈی ویزا پر بیرون ملک انگلینڈ بھجوانے کا جھانسہ دیکر 4کروڑ روپے کی رقم ہتھیا ئی تھی۔ جس پر ایف آئی اے نے امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ نمبر70/24 درج کر کے مجرم کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر ملزم اسد کو سیکشن17امیگریشن آرڈیننس کے تحت 5سال قید اور3لاکھ جرمانہ جبکہ سیکشن 22کے تحت15سال قید با مشقت اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا کر جیل بھجوا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں