انسانی سمگلر گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انسانی سمگلر اور امیگریشن فراڈ میں ملوث ملزم فرحان شہزاد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق طاہر حسین نے ایف آئی اے کو درخواست گزارتے ہوئے بتایا کہ ملزم فرحان شہزاد نے اسکو بیرون ملک کینیڈا بھجوا کر ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر 58لاکھ سے زائد رقم حاصل کی۔ بعدازاں کینیڈا کی بجائے کرغزستان بھجوایا۔ جہاں سے خوار ہو کر واپس آیا تھا۔ جس پر ایف آئی اے کے ایس ایچ او انسپکٹر اجمل حسین نے چھاپہ مار کر مذکورہ ایجنٹ کو گرفتار کر کے اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں