فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے فیصل آباد نے بیرون ملک ملازمت کے نام پر فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 3افراد کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کے سب انسپکٹر بشیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مار کر بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کرنیوالے دو ملزمان وقار یونس اور ہاشم علی کو گرفتار کیا، جنہوں نے مدعی کو اٹلی میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر ساڑھے 12لاکھ روپے اور 4200 امریکی ڈالر وصول کئے اور حسب معاہدہ نہ ملازمت دلوائی اور نہ ہی رقم واپس کی۔ جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ جبکہ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے 199 رب گٹ والا میں چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ میں ملوث اشتہاری ملزم شاہد اقبال ولد محمد بشیر کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج تھا اور وہ ایف آئی اے کو مطلوب تھا۔ پکڑے جانیوالے ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔




