فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی فیصل آباد کی طرف سے انسداد سموگ اقدامات تسلسل سے جاری ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر نے بتایا کہ گزشتہ روز ٹیموں نے مجموعی طور پر53،انڈسٹریل یونٹس کی انسپکشن کی جن میں 42میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر سنگین خلاف ورزیوں پر2یونٹس کو بند،موقع پر9یونٹس میں ایس اوپیز مکمل کرائے گئے جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ اور متعدد کو اصلاحی نوٹسز دیئے گئے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں اینٹوں کے14 بھٹہ جات کی چیکنگ کے دوران6 پر خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔اسی طرح 10 سروس اسٹیشنزکا معائنہ اور29 فوڈ پوائنٹس پر سیکشن ہڈز نصب نہ ہونے پر آخری وارننگ جاری کی گئی۔علاوہ ازیں زیرتعمیر ڈویلپمنٹ سائٹس کا دورہ بھی کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ریت اور مٹی لیکر جانے والی37 ٹرالیوں میں سے10 کے چالان کردیئے۔انہوں نے بتایا کہ انسداد سموگ اقدامات پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔




