کھاریاں(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نورالعین قریشی کی زیر صدارت انسداد اسموگ اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات اسامہ ماجد نے جاری سرگرمیوں اور انسدادِ اسموگ کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے صدام حسین، آر ایف او راشد چٹھہ، ڈی ایس پی گجرات، ایکسین ہائی ویز، موٹر وے پولیس انسپکٹر، ٹریفک انسپکٹر، اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے تمام محکمے مشترکہ اور مثر حکمتِ عملی اپنائیں، پلاسٹنک شاپنگ بیگز، دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹے، فصلوں کی باقیات جلانے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور عوام کے تحفظ کے لیے انتظامیہ اور شہریوں کو بھرپور تعاون سے کام کرنا ہوگا۔




