ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے، جس کے دوران مقررہ ہدف سے بھی زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں کل 4 لاکھ 36 ہزار 663 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے، جو کہ مہم کے مقررہ ہدف 4 لاکھ 33 ہزار 383 بچوں کا 101 فیصد ہے۔مہم کی کامیابی پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے اطمینان کا اظہار کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔ پانچویں دن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محمد نعیم سندھو نے کہا کہ پولیو ورکرز نے شدید گرمی کے باوجود بھرپور جذبے سے اپنے فرائض انجام دیے۔ڈپٹی کمشنر نے اس کامیابی کو ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، والدین اور فیلڈ ٹیموں کے باہمی تعاون کا نتیجہ قرار دیا۔




