انفلوئلنسر لڑکیاں خود کو پتلا کر کے دکھا رہی ہیں۔ انعم تنویر

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ انعم تنویر نے کہا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا پر انفلوئنسر لڑکیاں اپنے آپ کو پتلا کرکے دکھا رہی ہیں۔نجی چینل کے پروگرام میں انعم تنویر اداکار ملک عقیل کے ہمراہ بطور مہمان شریک ہوئی، اس دوران میزبان امجد عدیل نے ان سے مختلف سوالات کیے، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انعیم تنویر نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خود کو اچھا دکھانے کیلیے تصویر کو ایڈٹ کیا جاتا ہے۔انعم تنویر نے کہا کہ آج کل جو انفلوئنسرز ہیں، وہ لڑکیاں اپنے آپ کو پتلا کرکے دکھا رہی ہیں، تو سوشل میڈیا پر یہ چیزیں دیکھ کر دوسرے لوگ پاگل ہورہے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ نفسایاتی طور پر ان پر اثر پڑ رہا ہے، ہر کوئی تو اتنا پتلا اور اسمارٹ نہیں دکھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں