کراچی (سپورٹس نیوز) پشاور زلمی کے آل رائونڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے ڈومسٹک کرکٹ کھیلنا بہت اہم ہے۔۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر جمال کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ سے فارم واپسی آتی ہے، یہ کرکٹ نرسری ہے۔ میرے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں جانا بہت ضروری تھا۔ فاسٹ بولر کیلئے ریڈ بال کرکٹ بہت اہم ہے، ریڈ بال کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔عامر جمال کا کہنا تھا کہ انجری کی وجہ سے میں کافی دیر کرکٹ نہیں کھیل سکا، لیکن ڈومسٹک میں ریڈ بال کرکٹ کھیل کر فٹنس اور ردھم بحال کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی فاسٹ بولر کیلیے کمر کی انجری کیریئر چینچ انجری ہوتی ہے، پورا سال بیک انجری میں گزارا، پی ایس ایل سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔پشاور زلمی کے آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ بی پی ایل کھیل کر آرہا ہوں، 100 فیصد فٹ ہوں۔عامر جمال نے کہا کہ ریڈ بال سے اسکلز فٹنس مینٹل فٹنس چیک ہوتی ہے۔




