لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )جب بھی آپ گھر میں رؤٹر کو کسی جگہ لگاتے ہیں، اب وہ کوئی میز ہو، دیوار یا کوئی بھی جگہ، اس ڈیوائز کی روشنیاں ضرور جلتی بجھتی نظر آتی ہیں۔یقینا یہ روشنیاں آپ کو بتاتی ہیں کہ رؤٹر آن ہے، اس کا کنکشن ایکٹیو ہے اور ٹھیک کام کر رہا ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کے جلنے بجھنے کا عمل اتفاقیہ نہیں ہوتا بلکہ ایک مخصوص عمل کے مطابق ہوتا ہے۔اگر آپ کو معلوم ہے کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں تو نیٹ ورک کے بارے میں بھی سب کچھ جان سکتے ہیں۔ہر رؤٹر مختلف ہوتا ہے اور ہر کمپنی کا ڈیزائن مخصوص ہوتا ہے اور پروگرامنگ پہلے سے فکس ہوتی ہے۔آسان الفاظ میں ضروری نہیں کہ ہر رؤٹر ایک جیسے انداز سے کام کرتا ہو، اس کے لیے ڈیوائس کے مینوئل کو پڑھنا چاہیے یا کمپنی کی ویب سائٹ پر تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں۔مگر زیادہ تر رؤٹرز ایک جیسے اصولوں پر کام کرتے ہیں




