دوحہ (سپورٹس نیوز) انڈر 17 ورلڈ والی بال چیمپیئن شپ میں پانچویں پوزیشن پانے والی پاکستان والی بال ٹیم کا لاہور واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔قطر کے شہر دوحہ میں ہونے والی ورلڈ چیمپیئن شپ میں 20 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ پاکستان نے پانچویں پوزیشن اپنے نام کی تھی۔علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے صدر سہیل خاور میر اور دیگر عہدیداران نے ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تو یہی کھلاڑی ورلڈ ٹائٹل جیت سکتے ہیں۔




