انڈیا والی بال فیڈریشن کی منظوری منسوخ

نئی دہلی (سپورٹس نیوز) والی بال کی عالمی گورننگ باڈی نے انڈیا والی بال فیڈریشن کی منظوری کو منسوخ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق والی بال فیڈریشن آف انڈیا کی منظوری کی منسوخی کا فیصلہ قانونی اور انتظامی قوانین کی خلاف ورزی پر کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب دو سینئر کھلاڑیوں نے نیشنل کیمپ چھوڑا، کھلاڑیوں نے ناقص، غیر سائنسی سہولیات اور سلیکشن میں سیاست کی وجہ سے کیمپ چھوڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں