انگلینڈ’ خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز موخر

لندن (سپورٹس نیوز)انگلینڈ میں خشک سالی کے باعث گراس روٹس کلب رگبی سیزن کا آغاز موخر کر دیا گیا۔انگلینڈ کے دو تہائی حصے میں خشک سالی کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کے انجری رسک پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔سخت اور خشک رگبی گرائونڈز کو کھلاڑیوں کیلئے ممکنہ طور پر غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔رگبی فٹ بال یونین نے کھلاڑیوں کی حفاظت اور سیزن کے یکساں آغاز کو فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔کائونٹی لیگ کے 12 ستمبر کے میچز بھی ضرورت پڑنے پر موخر کیے جا سکتے ہیں۔رگبی فٹبال یونین نے خشک سالی کی گائیڈ لائنز کے تحت فل کنٹیکٹ ٹریننگ کم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں