انگلینڈ نے مک کلم کو عہدے سے ہٹا دیا

لندن (سپورٹس نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے برینڈن مک کلم کو ٹیسٹ کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا تاہم وہ وائٹ بال کے کوچ برقرار رہیں گے۔مک کلم کو مئی دو ہزار بائیس میں عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ ان کی کوچنگ میں انگلینڈ نے انچاس ٹیسٹ کھیلے جس میں سے ستائیس جیتے، بیس ہارے اور دو ڈرا رہے۔مک کلم کیدور میں انگلش ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا نیا انداز بیزبال متعارف کرایا۔پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلینڈ نئے ٹیسٹ کپتان اور کوچ دونوں کا اعلان کرے گا۔ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کپتان بین اسٹوکس نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے سابق کوچ کی قیادت میں اپنے آخری نو میں سے سات ٹیسٹ ہارے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں