انگلینڈ کی تیسرے ٹیسٹ پر گرفت مضبوط

لارڈز (سپورٹس نیوز) بارش اور خراب روشنی کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تیسرے روز کا کھیل ختم کر دیا گیا، کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں انگلینڈ نے7کٹوں کے نقصان پر177رنز بنا لیئے اور 357 رنز کی برتری حاصل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے ڈان لارنس 50 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں اور کل دوبارہ کھیل کا آغاز کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اولی روبنسن 2 رنز کے ساتھ موجود ہیں ۔ان کے علاوہ ایمیلیو نے 31 اور ہیری بروک نے 34 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوئے روٹ نے 24 رنز بنائے ۔پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 ، خرم شہزاد اور محمد علی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 290 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 110 سکور پر آئوٹ ہو گئی اور بال بال فالو آن سے بچی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں