لندن (سپورٹس نیوز)انگلینڈ کے 25 سالہ فاسٹ بولر جان ٹرنر نے پروفیشنل کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔جان ٹرنر نے 2024 میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 2 ون ڈے انٹرنیشنل اور 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے تھے۔وہ گزشتہ سال جون سے کمر میں فریکچر کے باعث کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔جان ٹرنر نے کہا کہ مسلسل انجریز خصوصا 1 سال سے زائد عرصے تک میدان سے دور رکھنے والے اسٹریس فریکچر نے مجبور کیا۔




