لاس اینجلس (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے مقابلوں کے لیے کوالیفکیشن سسٹم کا اعلان کر دیا، جس کے تحت اولمپکس میں 128 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہو گی۔ آئی سی سی کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی 6،6 ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ تمام میچز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔خواتین کے ایونٹ کے لیے آسٹریلیا، بھارت، برطانیہ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں پہلے ہی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ مزید برآں افریقا، ایشیا، یورپ اور اوشیانا کی ٹاپ رینکنگ ٹیمیں براہِ راست اولمپکس میں جگہ بنائیں گی۔




