لاہور(بیوروچیف) اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے کی۔اجلاس میں پی ایچ اے، بینک آف پنجاب اور اربن یونٹ کے افسران نے پروگرام کے اہداف اور قرضوں کی وصولیوں سے متعلق بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ہائوسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پورٹل پر درخواست گزاروں کی تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال 3 لاکھ سے زائد خاندانوں کو قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ بلال یاسین کے مطابق قرض کی رقم منظور ہونے کے بعد درخواست گزار کو صرف میسج ہی نہیں بلکہ فون کال کے ذریعے بھی اطلاع دی جائے گی۔صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو پروگرام کے اہداف کی بروقت تکمیل اور درخواست گزاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔




