اچھا کام کرنے کیلئے وقفہ لینا ضروری ہوتا ہے’ رمل علی

لاہور( شوبز نیوز) نامور اداکارہ رمل علی شیخ نے کہا ہے کہ اچھا کام کرنے کیلئے وقفہ لینا ضروری ہوتا ہے کیونکہ ایک فنکار کو ہمیشہ ایسا پراجیکٹ منتخب کرنا چاہیے جو اس کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پیش کرے،ایک مضبوط اسکرپٹ پر مبنی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی ہے اور وہ جلد اپنے مداحوں کو ایک خوشگوار سرپرائز دیں گی۔ایک انٹرویو میں رمل علی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے فلم انڈسٹری کے لیے فنڈز کی فراہمی ایک مثبت اور خوش آئند اقدام ہے جس سے اس شعبے کی بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان فنڈز سے پاکستانی فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہوگی اور معیاری فلموں کی تیاری میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کے بعد موثر نگرانی اور شفاف احتساب بھی ضروری ہے تاکہ فنڈز درست جگہ پر خرچ ہوں اور ان سے اعلی معیار کی فلمیں تیار کی جائیں۔ رمل علی نے مزید کہا کہ اگر وسائل شفاف انداز میں استعمال کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں