اڑھائی سالہ بھتیجی کا قاتل چچا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے اچانک گولی چلنے سے اڑھائی سالہ بچی کے قاتل چچا کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 23جولائی کو 225 رب ملکھانوالہ میں حسن علی چھت پر پسٹل صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو کہ سامنے بیٹھی اسکی اڑھائی سالہ بھتیجی کے سر پر گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔ پولیس نے مقتولہکے والد شہروز کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایچ او نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بھتیجی کے قاتل چچا کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں