ممبئی (شوبز نیوز) سابق بالی ووڈ اداکارہ ومصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ شوہر اکشے کمار کا میرے کیریئر میں سب سے بڑا کردار یا حصہ یہ جملہ ہے مت کرنا ہے ۔ایک تقریب میں اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ والد آنجہانی راجیش کھنہ نے زبان سے محبت پیدا کی، اس نے بتایا کہ ایک بار میں نے ان سے کہا کیا آپ مجھے سکول سے پک کریں گی تو انہوں نے جواب دیا کیا تم کوئی پک اپ ہو میں تمہیں سکول سے لے کر آئوں گا، اسی بات نے میری راہ متعین کردی کہ زبان کیا کچھ کر سکتی ہے۔ٹوئنکل نے کہا بعض چیزیں کافی لوگوں کو ناگوار گزر سکتا ہے، لیکن میرا کام لوگوں کو ناراض کرنا نہیں بلکہ میں لوگوں کو ان چیزوں پر غور کرنے پر مجبور کروں جو ہمارے سامنے ہوتی ہیں۔لیکن ہماری اپنی ذہنی تربیت ہمیں ان عوامل کو دیکھنے سے روکتی ہے۔ اس سوال پر کہ آپ اداکارہ تھیں اور اب ایک مصنفہ ہیں، کتابوں نے آپ کو وہ کیا دیا جو سنیما نے نہیں دیا انھوں نے کہا کتابیں ہمیشہ زندگی کا حصہ رہی ہیں، تاہم میری تحریر کا بڑا حصہ ان تجربات سے نکلا ہے جو مجھے ایک اداکارہ کے طور پر حاصل ہوئے، خاص طور پر مردوں اور عورتوں کے درمیان بنیادی عدم مساوات کو دیکھنے سے، جس کا احساس مجھے بعد میں ہوا۔




