اکشے کمار کی فلم بھوت بنگلہ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی

ممبئی(شوبز نیوز) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی طویل انتظار کے بعد ریلیز ہونے والی فلم بھوت بنگلہ باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کررہی ہے، جمعہ 18 اپریل 2026 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم بھوت بنگلہ کا اب تک کا مجموعی انڈیا نیٹ کلیکشن 64.98 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ بھارت بھر میں مجموعی طور پر فلم نے 77.61 کروڑ روپے کما لئے ہیں۔اوپننگ ویک اینڈ پر شاندار کارکردگی دکھانے اور عالمی سطح پر 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد، ہفتے کے عام دنوں (Weekdays) میں فلم کی رفتار کچھ سست دیکھی گئی۔اتوار کو 23 کروڑ روپے کمانے کے بعد، پیر (چوتھے دن) کو فلم نے صرف 6.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جو کہ اتوار کے مقابلے میں 70.7 فیصد کی بڑی گراوٹ ہے’ باکس آفس پر بھوت بنگلہ کو دو بڑے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، رنویر سنگھ کی فلم دھرندھر باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں