ایرانی سنوکر کھلاڑی نے ٹرمپ کو شکست دے دی

تہران (سپورٹس نیوز) ایران کے اسنوکر کھلاڑی حسین وفائی نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں بڑا اپ سیٹ کردیا۔تفصیلات کے مطابق 31 سالہ حسین وفائی نے عالمی نمبر ایک جوڈ ٹرمپ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12-13 سے شکست دے دی۔ فیصلہ کن فریم میں وفائی نے شاندار 91 کا بریک کھیل کر پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کے دوران ٹرمپ کو برتری حاصل رہی اور وہ 10-7 اور 12-11 سے آگے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں