کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 52ویں روز بھی جاری رہا۔حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے منگل کو3 افراد وطن واپس پہنچے ہیں، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجمو عی طور پر 3303افراد پاکستان پہنچے ہیں۔28فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10 ہزار 619 افراد پاکستان پہنچے ہیں، 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 13ہزار 922افراد وطن واپس پہنچے۔حکام کے مطابق پاکستان پہنچنے والوں میں مزدور، بزنس مین، طلبہ، زائرین، سی مین اور ایران کے رہائشی شامل ہیں۔




