کوئٹہ(بیورو چیف)ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 65ویں روز بھی جاری رہا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 38افرادوطن واپس پہنچے ، گبد ریمدان بارڈرکے ذریعے اب تک مجمو عی طورپر3445افراد پاکستان پہنچے ہیں۔حکام نے کہاکہ 28 فروری سے اب تک تفتان بارڈر پر 10ہزار 619افرادپاکستان پہنچے ہیں جبکہ 28فروری سے اب تک گبد ریمدان اورتفتان بارڈرکے ذریعے 14064افراد وطن واپس آ چکے ہیں۔دوسریہ جانب انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان پہنچنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، بزنس مین اورطلبا شامل ہیں۔




