ایران سے پٹرول، ڈیزل رعایتی نرخوں پر حاصل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کشیدگی کے خاتمہ کے لیے ٹائٹل رول ادا کر نے پر پاکستان کو بہت بڑی کامیا بی ملی ہے اور عالمی سطح پر اس قدر پزیرا ئی ملی ہے کہ شاید دنیا کی تاریخ میں کسی دو سر ے ملک کو نہ ملی ہو رب کریم کے فضل و کرم اور مہربانی سے فیلڈ مارشل سید محمد عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی انتھک کاوش اور موثر حکمت عملی سے سفارتی محاذ پر وطن عزیز کا گراف بھی قدرے اوپر چلا گیا ہے لہذا اب سنہری موقع ہے کہ پاکستان کو مسائل سے نکال کر ترقی یافتہ اور خوشحالی بنانے کے لیے بھی حکمت عملی وضع کی جائے رانا زاہد توصیف نے کہا کہ خدانخواستہ دو طرفہ جنگ کے باعث جہاں دنیا میں تباہی ہوتی وہاں ایران تقریبا100سال پیچھے چلا جاتا اور امریکہ کو بھی ہزیمت اٹھانا پڑتی مگر پاکستانی حکومت کی شبانہ روز کاوشوں سے جنگ کے بادل چھٹ گئے۔ جس پر ایران بھی پاکستان کا مشکور ہے۔ رانا زاہد توصیف نے تجویز پیش کی ہے کہ ایران سے ڈیل کر کے گیس،پٹرول اور ڈیزل رعائتی نرخ پر حاصل کیا جائے۔ اسی طرح امریکہ سے پاکستان میں ڈیم بنائے جانے بارے بات چیت کی جائے۔ خواہ بھاشا ڈیم ہی کیوں نہ ہو۔تقریبا دس بلین ڈالر کی لاگت سے ڈیم کی تعمیر ممکن ہوسکتی ہے علاوہ ازیں امریکہ کو چاہیے کہ وہ پاکستان کی ٹریڈ فری کر دے ایکسپورٹ زیرو ریٹڈ کی جائے تجارت ٹیرف فری ہونے سے پاکستان میں نئی فیکٹریاں قائم ہوں گی اور ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گیملک میں معاشی خوشحالی آئے گی نیزامدادی رقوم کے ذریعے بھکاری بننے کی روایت کے خاتمہ سے پاکستان کا شمار باعزت قوم میں ہوگا اسی طرح سعودی عرب اور قطر سے پاکستان کو آئل ریفائنریز لگانے بارے بات چیت کی جا سکتی ہے کیونکہ امریکہ اور ایران کی طرح سعودی عرب قطر کویت بحرین سمیت دیگر خلیجی ممالک بھی خطرات سے نکل آئے ہیں موجودہ وقت میں یہ پاکستان کو ہی کریڈٹ جاتا ہے کہ اس نے خطہ میں امن کے لیے دن رات ایک کر کے اہم رول ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں