زیور خ (سپورٹس نیوز)فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی۔انفانٹینو نے نشریاتی ادارے کی جانب سے منعقدہ ایک اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطی میں جاری جنگ کے باوجود ایران 2026 کے ورلڈ کپ میں یقینی طور پر شرکت کر رہا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اس وقت تک صورتِ حال پرامن ہو جائے گی۔




