ایران پر اسرائیل کا حملہ درندگی و جارحیت کی انتہا ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجر ان سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا، جنرل سیکرٹری،شیخ سعیداحمد ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہداور سینئر رہنمائوںنے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کی کارروائیاں ایران کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں امریکی صدر اسرا ئیل کی حمایت میں ایران کو دھمکیاں دینے کی بجائے اسرائیلی غنڈہ گردی اورتخریب کاری روکنے کیلئے اپنا امن پسندی کاکرداراداکرے انہوں نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ دہشتگردی، درندگی و جارحیت کی انتہاہے جو فلسطینیوں کی حمایت کرنے کی وجہ سے کیا گیا ہے خواجہ شاہدرزاق سکا نے تاجر برادری سمیت پوری قوم کی جانب سے ایرانی افواج کے سربراہوں اور سائنس دانوں کی شہاد ت اور دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی قیادت اور عوام سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری با لخصوص اقوام متحدہ اورOIC سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جارح کا احتساب کرے اور خطے کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔کیونکہ اسرائیلی دہشت گردی کو روکنا عالمی اداروں بالخصوص عالم اسلام کی قیادت کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں