ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے اور شوہر اداکار ابھیشیک بچن نے شادی کی 19ویں سالگرہ ایک ساتھ منائی۔ جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند اور کمنٹس باکس میں نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان خوبصورت تصاویر میں فنکار جوڑے کی بیٹی آرادھیا بچن بھی موجود ہیں۔




