ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2027 کے لیے تین وینیوز زیر غور ہیں۔ بی سی بی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین سید ابراہیم احمد نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی بنگلادیش کو کرنا ہے۔سید ابراہیم احمد نے کہا کہ آئندہ برس ایشیا کپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تین وینیوز ڈھاکا، سلہٹ اور چٹوگرام تجویز کیے گئے ہیں۔




