ناگویا (سپورٹس نیوز) پاکستان نے جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے 11 رکنی شوٹنگ دستے کو حتمی شکل دے دی، جس میں 8 شوٹرز اور 3 آفیشلز شامل ہیں۔ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں منعقد ہوں گے۔منتخب شوٹرز میں اسکیٹ ایونٹ کے لیے عثمان چند اور امام ہارون، ٹریپ میں فرخ ندیم، ریپڈ فائر میں غلام مصطفی بشیر، محمد عمر اور محمد شبیر جبکہ پسٹل ایونٹ میں کشمالہ طلعت اور رابعہ کبیر شامل ہیں۔روسی کوچ ولادیمیر کووالینکو کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمانڈر فضل الباری ٹیم کے منیجر ہوں گے۔نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر عہدیدار اور کوچ رازی احمد خان نے بتایا کہ حتمی فہرست میں مزید ایک شوٹر کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔




