ایلیس پیری نے فاطمہ ثناء کو مستقبل کی اسٹار قرار دیدیا

برمنگھم (سپورٹس نیوز) آسٹریلوی آل رائونڈر ایلیس پیری نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل کی اسٹار قرار دے دیا۔ دی ہنڈریڈ میں برمنگھم فینکس کی جانب سے فاطمہ ثنا کے ساتھ کھیلنے والی ایلیس پیری نے کہا کہ پاکستانی کپتان کی آل رانڈ کارکردگی کو قریب سے دیکھنا انتہائی شاندار تجربہ تھا، انہوں نے گیند کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی بہترین کھیل پیش کیا۔ایلیس پیری نے کہا کہ فاطمہ ثنا میں بہت صلاحیت ہے اور ان کے سامنے ایک طویل بین الاقوامی کیریئر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں