ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھنے سے خاتون زندہ جل گئی،3شدید جھلس گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مریض لیکر پیر محل جانیوالی ایمبولینس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، خاتون جاں بحق، تین افراد شدید جھلس گئے،تفصیل کے مطابق ایمبولینس مریض لیکر جا رہی تھی کہ چک نمبر347گ ب گھیگاروڈ پر ایمبولینس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 45سالہ مسز اسلم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ 44سالہ سرفراز ،55سالہ بخت بی بی اور75سالہ ملاح بی بی جل کر شدید زخمی ہو گئے، ایمبولینس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں