لندن (سپورٹس نیوز) زمبابوے سے تعلق رکھنے والے کوچ اینڈی فلاور نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کرنے سے معذرت کرلی۔اپنے بیان میں اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ خود کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ ریس سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت جو کام کر رہا ہوں اس سے خوش ہوں۔خیال رہے کہ اینڈی فلاور بھارتی لیگ اور ہنڈرڈ میں لندن اسپرٹ کی کوچنگ کر رہے ہیں۔اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کوچنگ کر کے بہت اچھا وقت گزرا، مگر اب میں اپنے موجودہ کام سے مطمئن ہوں۔




