لاہور(شوبز نیوز)لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے صاحبزادے حیدر سلطان نے اپنے والد مرحوم کے پرستاروںکیلئے ان کی زیر استعمال اشیاء پر مبنی میوزیم بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ میوزیم کے لئے جگہ کی تلاش جاری ہے اور مناسب عمارت ملتے ہی اسے میوزیم کی شکل دی جائے گی جس میں سلطان راہی کے زیر استعمال تمام اشیاء اور ان کے ایوارڈز کو وہاں رکھا جائے گا ۔ حیدر سلطان نے کہا کہ والد مرحوم کے بہت سے پرستار آج بھی ان کی زیر استعمال اشیاء دیکھنے کے لئے ہمارے گھر آتے ہیں جس کے بعد ایک دوست کی تجویز پر میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔




