فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن پیپلزکالونی میں اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصیحاجی محمد اکرم انصاری سابق ایم این اے’ خواجہ محمد اسلام سابق ایم پی اے’ بیرسٹر ارسلان یوسف’ ہاشم توصیف کوارڈی نیٹر وزیرتعلیم’ پیارے بھائی شہزاد اسلم’ رانا عابد ڈویژنل صدر’ میاں محمد ریاض صوبائی صدر’ فیصل اسلام بھٹی’ پرنسپل میڈم فریدہ’ سابق پرنسپل میڈم لوئیس جبیں تھے’ تقریب میں سپیشل ایجوکیشن سے ریٹائر ہونے والے ملازمین نے خصوصی شرکت کی’ مہمانان خصوصی نے ریٹائرہونے والے ملازمین کو یادگاری شیلڈ دیں اور ان کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا’ اپنے الگ الگ خطاب میں حاجی محمد اکرم انصاری’ خواجہ محمد اسلام’ بیرسٹر ارسلان یوسف’ ہاشم توصیف’ پیارے بھائی شہزاد اسلم نے ریٹائرہونے والے ملازمین سے کہا کہ دوران ملازمت آپ نے اپنی بہترین خدمات پیش کیں جس کی وجہ سے آج آپ کے اعزاز میں اس قدر خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے’ ہماری دعا ہے کہ آپ ریٹائر لائف اپنی فیملی کے ساتھ خوش و خرم گزاریں’ ہمارا ہرممکن تعاون ہمیشہ آپ کے ساتھ رہے گا’اس موقع پر تقریب کے میزبان ڈویژنل صدر (ایپکا) سپیشل ایجوکیشن رانا عابد اور صوبائی صدر میاں محمد ریاض نے مہمانان خصوصی کو سپیشل ایجوکیشن کے ملازمین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ ہماری آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچایا جائے اور ہمارے جائز مسائل حل کئے جائیں’ اس موقع پر انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول آف سپیشل ایجوکیشن پیپلزکالونی کی پرنسپل میڈم زاہدہ اور سابق پرنسپل میڈم لوئیس جبیں کے شکریہ دا کیا جنہوں نے ہمیں یہ تقریب کرانے میں بھرپور مدد فراہم کی۔




