لاہور ( سپورٹس نیوز)پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رئوف نے کہا ہے کہ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز میں شمولیت کے لیے پرجوش ہوں۔ایک بیان میں حارث رئوف نے کہا کہ ایڈیلیڈ اوول دنیا کا ایک بہترین وینیو ہے اور میں وہاں ہمیشہ لطف اندوز ہوا ہوں۔دوسری جانب ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے کوچ ٹم پین نے بتایا کہ حارث رف ایک میچ ونر ہیں جنہوں نے انٹرنیشنل سطح پر پرفارم کیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ فاسٹ بولر حارث رئوف کا بگ بیش لیگ کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ ہو گیا ہے۔حارث رئوف نے بی بی ایل کے 5سیزنز میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کی جبکہ وہ اب پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے کھیلیں گے۔انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی اسٹرائیکرز کا حصہ ہیں۔حارث رئوف بی بی ایل میں اب تک 56 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ بی بی ایل میں اسٹرائیکرز کا سڈنی تھنڈرز کے خلاف پہلا میچ 16 دسمبر کو شیڈولڈ ہے۔بگ بیش لیگ 12 دسمبر سے 26 جنوری تک کھیلی جائے گی۔




