اسلام آباد ( بیورو چیف ) وفاقی وزارت تجارت نے تاجروں کے مطالبے پر آم کی برآمد یکم جون سے پہلے کرنے پر پابندی لگادی۔آم کی برآمد،وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی میں ترمیم کردی،وفاقی وزارت تجارت نے آم کی برآمد یکم جون سے پہلے کرنے پر پابندی لگا دی،وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ آم کی برآمدات کی پالیسی کی باقی تمام شرائط برقرار رہیں گی۔فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز نے آم کی برآمدات کا آغاز یکم جون سے پہلے نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایکسپورٹرز کاکہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال،مہنگا فریٹ اورموسمی حالات برآمدات کیلئے خطرہ ہیں،آم کی فصل کوماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا بھی ہے،آم کو روایتی ذائقے، مٹھاس اورخوشبو کیلئے تادیر درختوں پر رہنا ضروری ہے۔ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان سے دنیا بھر میں 9 کروڑ ڈالر مالیت کا 1لاکھ 10ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا،آم پاکستان کا سفیر ہے پست معیار ایکسپورٹ ہونے سے ملک کی ساکھ متاثر ہوگی،رواں سیزن آم کی 25 لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے،وحید احمد سرپرست اعلیٰ پی ایف وی ای ایکاکہنا ہے کہ رواں سال 80 ہزار سے ایک لاکھ ٹن آم برآمد ہونے کا امکان ہے،آم کی ایکسپورٹ کے ہدف کا حتمی اعلان 15 مئی کو کیا جائے گا۔




