کراچی (شوبز نیوز) اداکارہ رمشا خان کا ماضی میں دیا گیا بیان وائرل ہورہا ہے جس میں وہ گھر کی ذمہ داری اور اداکاری پر بات کررہی ہیں۔انسٹاگرام پر اداکار خوشحال خان نے چند تصاویر شیئر کی تھیں لیکن ان میں رمشا خان اور ان کا چہرہ نمایاں نہیں اور اسے چھپایا گیا تھا۔اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں کہا تھا کہ بسم اللہ، پورے دل کے ساتھ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں الحمدللہ۔انہوں نے لکھا تھا کہ ہم ایک ساتھ اس نئے باب میں قدم رکھنے پر شکر گزار ہیں۔تاہم اب رمشا خان کا ماضی میں دیا گیا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بہت سی لڑکیاں ایسی ہوتی ہیں جو کام نہیں کرنا چاہتیں گھر بنانا چاہتی ہیں، جو کہتی ہیں کہ ہمیں ہاس وائف بننا ہے۔




