کراچی (شوبز نیوز)معروف اداکارہ و ماڈل یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس غلافِ کعبہ کے 3 ٹکڑے ہیں۔انہوں نے حال ہی میں سرکاری ٹی وی کی رمضان المبارک سے متعلق خصوصی ٹرانمیشن میں شرکت کی۔یشما گِل نے شو کے دوران حج کی سعادت حاصل کرنے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ میرے پاس غلافِ کعبہ ہو اور مجھے 1 ہی عمرے کے دوران 3 غِلافِ کعبہ کے تحائف ملے۔اداکارہ نے بھارتی اداکارہ ثنا خان سے ملاقات کا بھی ذکر کیا۔یشما گل نے اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثنا خان کو اپنی رول ماڈل قرار دیا۔




