اے ٹی ایم توڑ کر 98لاکھ کی چوری

کھاریاں (نامہ نگار) کھاریاں میں بینک آف پاکستان کی کینٹ برانچ میں نصب اے ٹی ایم مشین کو نامعلوم چور توڑ کر98لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہو گئے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے، حکام کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے، تاہم آخری اطلاعات تک کسیبھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔کینٹ میں پیش آنے والی اس واردات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں