امت مسلمہ کو متحد ہو کر حوثیوں کا مقابلہ کرنا چاہیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ مکہ معاہدہ پر تینو ں ممالک سمیت پوری ام مسلمہ کو متحد ہوکر حوثی حملوں کا مقا بلہ کرنا چاہئے جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ پاکستان حرمین شر یفین کی سلا متی کیلئے پوری طرح ساتھ دے رہا ہے اور ہر سطح پر ساتھ دیگا تاہم پور ی امت مسلمہ ساتھ ہو گی تو سعودیہ او ر اسلام دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایاجاسکتاہے- چوہدری شفیق احمد گجر نے 27ستمبرکوپی ٹی آئی کے متوقع لانگ مارچ پربھی گفتگوکرتے ہوئے حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کو مشورہ دیاہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں سڑکوں کی بجائے پارلیمان میں فیصلے کئے جائیں جلا ئوگھیرائو اور پکڑ دھکڑ مناسب نہیں-ملک اورعوام پہلے سے معاشی بدحالی کاشکارہیں احتجاجی مظاہروں کی روک تھام کے لئے بھی اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں