جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق کونسلر سعید انور بھولا نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک پاکستان مظاہر و ں دھرنوں اور پر تشدد احتجاج کا متحمل نہیں ہے۔ انتشار گالم گلوچ کی سیا ست کرنیوالوں کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے ایسے عناصر ملک پاکستا ن اور عوام کے خیرخواہ نہیں ہے پاکستان کی غیور عوام نے آپسے عناصر کے عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت غیر ملکی بھی انکے متعرف ہو چکے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی انتھک محنت لگن کی بدولت صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس جاری ہے جڑانوالہ کو ماڈل سٹی بنانے کیلئے منصوبہ جات تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں پراجیکٹس مکمل ہونے سے سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا عوام کو گھر کی دہلیز پر صحت تعلیم صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے پنجاب حکومت تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے سینیٹر و وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور ایم این اے بلال بدر چوہدری کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن متحد اور مضبوط ہے اور جڑانوالہ شہر اور دیہات میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جا رہا ہے پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔




