فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مقامی صحافی جمیل سراج کے ہونہار فرزند رحمان جمیل نے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ(سول) امتیازی نمبرو ں سے پاس کر لیا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سمن آباد فیصل آباد کی طرف سے تین سالہ ڈپلومہ میں مجموعی طور 2674نمبر حاصل کیے رحمان جمیل نے اپنی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا خصو صی شکر ادا کرتے ہوئے اسے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاں کا نتیجہ قرا ر دیا ہے۔ رحمان جمیل نے اس موقع پر مبارکباد دینے والے دوستوں اور عزیز و اقارب کا بھی شکریہ ادا کیا ہے پرنسپل ملک ارشد اعوان اور دیگر اساتذہ نے رحمان جمیل کو امتیازی نمبر حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے




