برلن (سپورٹس نیوز) بائرن میونخ نے آسٹریا کے انٹرنیشنل کھلاڑی کونراڈ لائمر کے معاہدے میں جون 2029تک توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ شنہوا کے مطابق 29سالہ کھلاڑی کونراڈ لائمر نے 2023 میں بائرن میونخ میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ دو بنڈس لیگا ٹائٹلز، جرمن کپ اور جرمن سپر کپ جیت چکے ہیں۔ کلب کے سپورٹنگ بورڈ کے رکن میکس ایبرل نے کونراڈ لائمر کو ٹیم کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ دیگر کھلاڑیوں کو متحرک کرتے ہیں۔کونراڈ لائمر بائرن کیلئے 136 میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 7 گول کیے اور 19 اسسٹ فراہم کیے، جبکہ وہ بنیادی طور پر رائٹ بیک کے طور پر اپنی جگہ مضبوط کر چکے ہیں۔




